وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) تیز رفتار موٹر سائیکل ٹائر پھٹنے سے دیوار سے ٹکرانے سے افسوسناک حادثہ، وریام والا کے نواحی علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق، ایک شدید زخمی،موٹر سائیکل سوار فوتیدگی پر جا رہے تھے کہ افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے، پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

شورکوٹ: تیز رفتار موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ، تین افراد جاں بحق

تحصیل شورکوٹ کے علاقے حسووالی روڈ پر جیون والی پل کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل دیوار سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر چار افراد سوار تھے۔ جن میں سے 19 سالہ رمضان ولد محمد اعجاز، 42 سالہ سغران بی بی زوجہ منظور احمد اور 42 سالہ اللہ وسائی زوجہ محمد لطیف موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال شورکوٹ منتقل کر دی گئیں،

جبکہ اللہ وسائی کی میت کو لواحقین نے اسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔حادثے میں زخمی ہونے والی 32 سالہ نسیم بی بی زوجہ غلام یاسین کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا۔یہ افسوسناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،

جس نے ایک ہی خاندان کے کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ علاقے میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ شہریوں نے انتظامیہ سے سڑکوں پر ٹریفک قوانین کے سخت نفاذ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے مزید حادثات سے بچا جا سکے۔

بتایا گیا ہے کہ مزکورہ خاندان وریام والا کے علاقہ لڈا ماہنی کے رہائشی تھے اور ملک برادری سے تعلق تھا کسی عزیز کی فوتیدگی پر جا رہے تھے کہ افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے، افسوسناک خبر پہنچتے ہی پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment