جھنگ( )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے تحصیل شورکوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے تحصیل شورکوٹ میں نمبردار کنونشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اور دیگر ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمبردارپلس پراجیکٹ،ریونیو،آبیانہ ،زرعی انکم ٹیکس کی ریکوریز کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ انہوںنے نمبرداروں سے اس حوالہ سے بھر پور تعاون کی درخواست بھی کی۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ پہنچے جہاں انہوںنے ادویات کے سٹاک سمیت مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
وارڑز میں مریضوں سے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔
ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالج کےلئے ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔دریں اثناءڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے چناب کالج شورکوٹ میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اورطلباءکی پرفارمنس اور ثقافتی/ آرٹ/ سائنس نمائش بھی دیکھی –
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +