وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ (BOI) جناب قیصر احمد شیخ کی چینی وفد سے وزارت سرمایہ کاری اسلام آباد میں ملاقات، اس موقع پر دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارتی تعاون اور مشترکہ اقتصادی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، رپورٹ میاں سلیمان عمیر

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ (BOI) قیصر احمد شیخ کی چینی وفد سے ملاقات

اسلام آباد، 26 مارچ 2025: وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ (BOI)، جناب قیصر احمد شیخ نے آج چینی وفد سے وزارت سرمایہ کاری اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارتی تعاون اور مشترکہ اقتصادی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور اقتصادی تعاون کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ وفاقی وزیر نے حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول اور مراعاتی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر گفتگو کی اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کو عملی شکل دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500+

Leave a Comment