ضلع جھنگ کی ایک اور بیٹی کی گمشدگی کا معاملہ حل، ویل ڈن تھانہ وریام والا پولیس، انیلہ گمشدہ کیس کا معمہ حل کرلیا ۔انیلہ کو تشدد سے قتل کرکے نعش کو نہر برد کیا گیا ،ملزم ثمر شاہ کا انکشاف ۔کمسن بچی انیلہ ثمر شاہ کے گھر ملازمہ تھی۔ہمراہی ملزمان دو خواتین سمیت چار افراد گرفتار مقدمہ درج، رپورٹ رانا فیصل


تھانہ وریام والا پولیس ملزم ثمر شاہ کے ہمراہ حویلی بہادر شاہ کینال کے مقام پر نہر برد معصوم بچی کی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو1122 آپریشن جاری –

جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ ) پولیس تھانہ وریام والا نے انیلہ گمشدہ کیس کا معمہ حل کرلیا ۔انیلہ کو تشدد سے قتل کرکے نعش کو نہر برد کیا گیا ،ملزم ثمر شاہ کا انکشاف ۔کمسن بچی انیلہ ثمر شاہ کے گھر ملازمہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق حویلی بہادر شاہ علاقہ تھانہ وریام والا میں چند روز قبل کمسن بچی انیلہ کی گمشدگی کا واقعی پیش آیا ۔ ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گمشدہ بچی کی تلاش کیلئے ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل کی زیر قیادت تفتیشی ٹیم تشکیل دی ۔

پولیس افسران کی سخت محنت سے انیلہ گمشدہ کیس کا معمہ حل کرلیا ۔ کمسن بچی انیلہ ثمر شاہ کے گھر ملازمہ تھی ، ملزم ثمر شاہ نے انکشاف کیا کہ انیلہ کو تشدد سے قتل کرکے نعش کو نہر برد کیا گیا ہے ۔

ملزم کے انکشاف پر نعش کی برآمدگی کیلئے نہروں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ پولیس نے ملزم کے بھائی رئیس شاہ، والدہ شاہینہ، بیوی خدیجہ کو بھی گرفتار کرتے ہوئے شامل تفتیش کرلیا۔

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ تفتیشی مقدمہ میرٹ پر عمل میں لائی جائے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ موثر تفتیش اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انیلہ کیس کے تمام کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment