حویلی بہادر شاہ (شیخ غلام مصطفیٰ) گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول حویلی بہادر شاہ کی سکول کونسل کا اہم اجلاس، معزز اراکین کی جانب سے ادارے کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا، رئیس ادارہ کی زیر صدارت اجلاس میں متعدد فیصلے کے گئے، رپورٹ ڈاکٹر انور علی جاوید بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول حویلی بہادر شاہ میں سکول کونسل کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت رئیس ادارہ چیئرمین سکول کونسل جناب پرنسپل خضر حیات صاحب نے کی، جبکہ معزز اراکین کونسل کو نئی کونسل نوٹیفکیشن کے مطابق مبارک باد اور خوش امدید کہا –

ادارہ میں سینیئر ٹیچر راجہ حبیب الرحمن ضیا نے نئی سال ایکشن پلانٹ اور ڈیویلپمنٹل پلان پر تفصیلی ایجنٹا کی جس میں جملہ معزز اراکین کونسل کی طرف سے جناب شفقت علی شاہ صاحب نے ادارہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر طرح کہ تعاون کی یقین دہانی کرائی-

جناب پرنسپل ادارہ اور سٹاف مدرسہ کی کاوشوں کو سراہا مزید ادارے میں ہر طرح کی سہولیات کلاس روم اساتذہ کی کمی درجہ چہارم کے ملازمین کی فراہمی کے حوالے سے مشترکہ قرارداد منظور کرتے ہوئے اس پر عمل درامد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی –

جناب پرنسپل نے آخر میں ادارہ میں حبیب الرحمن ضیا جنجوعہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور جملہ اراکین ایجنڈا اور ایکشن پلانٹ کی ادارہ میں جناب معزز اراکین کونسل جناب عطا الرحمان شاہ قاری نیاز احمد صاحب بشیر احمد صاحب محمد شریف اور جناب سینیئر رکن محترم محمد اسماعیل طارق صاحب میں ادارہ کی خدمات کو خوش آئندہ قرار دیا –

جناب سیکرٹری اجلاس کونسل قیصر حسین شاہ نے آخر میں کاروائی لکھتے ہوئے جملہ سفارشات کو قلم بند کیا اور کاروائی اجلاس آئندہ اجلاس تک کے لیے ملتوی کی گئی
رپورٹ انور علی جاوید بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment