شورکوٹ ( شیخ غلام مصطفیٰ )ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل چوہدری محمد اکرم کی شہید کانسٹیبل محمد اکرم کی بیٹی کی شادی میں بطور سرپرست شرکت ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل چوہدری محمد اکرم نے ایس ایچ او شورکوٹ کینٹ محمد سعید کے ہمراہ 8 گھگھ شورکوٹ میں شہید کانسٹیبل محمد اکرم کی بیٹی کی شادی میں بطور سرپرست شرکت کی ۔ ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل نے دلہن کے سر پر دست شفقت رکھتے ہوئے ہوئے تحائف پیش کئے اور دلہے کو سلامی دیتے ہوئے شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے رخصت کیا ۔
شہید کانسٹیبل محمد اکرم نے سال 2007 میں جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا ۔ شہید کی قربانی کو باعث فخر قرار دیتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارا قابل فخر سرمایہ ہیں۔شہداء کے بچے اور بیٹیاں ہماری اپنی فیملی کی طرح ہیں ۔
قیام امن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہدائے پولیس کی فیملیز کی ہر خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں اور شہداء کی فیملیز کی ویلفئیر ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جارہی ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +