جھنگ( محمد ندیم )
کرنٹ پورا نہ ہونے کی وجہ سے تبدیل کرنے کے لئیے اتارا گیا ٹرانسفارمر ایک ماہ بعد بھی نہ لگایا جا سکا –
تفصیلات کے مطابق
جھنگ کے نواحی علاقہ چکنمبر 481 ج.ب بوٹے والی میں واٹر سپلائی سکیم کا ٹرانسفارمر جو چوری ہو گیا تھا جو اس کے متبادل نیا ٹرانسفارمر لگانے کے لئیے دوبارہ 285000 کا ڈیمانڈ نوٹس جمع کروایا جس پہ ٹرانسفارمر تبدیل کیا گیا لیکن وہ ٹرانسفارمر کرنٹ پورا نہ کر سکا –
روزانہ علاقہ سے شکایات سننے کو ملتی کہ ہمارا پانی پورا نہیں ہوتا جس پر واپڈا افسران کو مطلع کرنے پر ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے لئیے یہ کہ کر اتار لیا گیا کہ ایک ہفتہ میں نیا لگا دیں گے اور ابھی ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا لیکن تاحال ٹرانسفارمر نہیں لگایا جا سکا –
MKH کے ڈویژنل کرام رپوٹر محمد ندیم سے دوران گفتگو چئیرمین CBO واٹر سپلائی سکیم ماسٹر ملک ریاض اعوان نے بتایا کہ ڈیمانڈ نوٹس و تمام ادائیگیاں و حکومتی خراجات ادا کر دئیے گئے لیکن ابھی ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن کوئی عملدآمد نہ ہو سکا متعدد بار واپڈا حکام کو بھی مطلع کیا گیا لیکن کوئی ریپانس نہ ملا لہذا ہماری MKH NEWS CHENAL HD کے متواتر وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور متعلقہ واپڈا افسران سے پرزور مطالبہ ہے کہ جلد از جلد عملدرآمد کیا جائے اور ہمیں نیا ٹرانسفارمر مہیا کیا جائے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +