جھنگ (ڈاکٹر ظفر اقبال نول سے) پاکستان میں ہر سال تقریباً4 لاکھ افراد دل کی بیماریوں کی وجہ سے جان سے ہا تھ دھو بیٹھے ہیں جوکہ ملک میں ہونے والی کل اموات کا 29فیصد ہے، ہائی بلڈ پریشر کی شرح 44فیصد ہے جوکہ عالمی اوسط33 فیصد سے کہیں زیادہ ہے، جھنگ میں منعقدہ طبی سیمینار سے ملک کے معروف اطباء کا خطاب رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

جھنگ (ڈاکٹر ظفر اقبال نول سے) پاکستان میں ہر سال تقریباً4 لاکھ افراد دل کی بیماریوں کی وجہ سے جان سے ہا تھ دھو بیٹھے ہیں جوکہ ملک میں ہونے والی کل اموات کا 29فیصد ہے۔

پاکستان میں ہائی بلڈ پریشر کی شرح 44فیصد ہے جوکہ عالمی اوسط33 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔ تقریبا 56فیصد مریضوں کو معلوم ہی نہیں ہے کہ وہ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں جو دل کی بیماری، فالج، گردوں کی خرابی اور دیگر مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

روزانہ تقریبا 800افراد جبکہ سالانہ 292800اموات اس مرض کے باعث ہو رہی ہیں عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان دل کی بیماریوں میں ہونے والی اموات کے لحاظ سے دنیا میں تیسویں نمبر پر ہے۔

یہ انکشاف ہمدرد لیبارٹریز وقف پاکستان و پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن کے تعاون سے پریس کلب جھنگ میں منعقدہ یک روزہ طبی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حکیم ڈاکٹر شیراز محمد صدیقی اسسٹنٹ پروفیسر ہمدرد یونیورسٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کولیسٹرول اور بلڈ پریشر ودل کے امراض میں نوجوانوں کی بڑی تعداد تیزی سے مبتلا ہورہی ہے جو پاکستان کے لیے ابھرتا ہوا بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دل کے امراض سے ہر سال 4 لاکھ افراد اموات کا شکار ہوتے ہیں۔سگریٹ نوشی اور تمباکو کا استعمال اور غیر معیاری کھانے اور ورزش و صحت مند سرگرمیوں کے فقدان کے باعث ہائی بلڈ پریشر اور گردوں کے امراض میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

سیمینار سے پروفیسر اظہر خان بلوچ،حکیم اقبال خان بلوچ اور حکیم مصطفی بیگ سینئرمنیجر مارکیٹنگ نے خطاب کیا انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرامز ہمدرد کا پیغام ،،عافیت سے جیو،،کے تحت سیمینار کا سلسلہ شروع ہے اور اس سمینار میں شہر بھر کے اطباء کرام صحت عامہ کے ماہرین اور مقتدرعمائدین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment