شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) گورنمنٹ ایلمینٹری سکول مرالی والا تحصیل شورکوٹ کے معروف عربی ٹیچر محمد یاسین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نجف عباس شاہ، اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر مرکز ککی نو کی شرکت، ہیڈ ماسٹر محمد شکیل عثمان نے ریٹائرڈ عربی ٹیچر کی خدمات کو سراہا، اخر میں سٹاف کی طرف سے تحائف پیش کیے گئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، رپورٹ محمد ندیم بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

شورکوٹ (محمد ندیم )
پریس ریلیز ۔
گورنمنٹ ایلمینٹری سکول مرالی والا تحصیل شورکوٹ میں محمد یاسین عربی ٹیچر کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نجف عباس شاہ خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر مرکز ککی نو منزر شبیر بھی موجود تھے –

ادارہ ھذاکے ہیڈ ماسٹر محمد شکیل عثمان نے ریٹائرڈ کی خدمات کو بہت سراہا اور ان کی سادگی اور محنت کو اور ان کی دراز عمری کی دعا کی اخر میں سٹاف کی طرف سے بہت سے تحائف پیش کیے گئے اور ان کی نیک خواہشات کا اظہار کیا –

مزید براں ادارہ ھذاکے ہیڈ ماسٹر محمد شکیل عثمان صاحب نے میڈیا کے رپورٹر پیر سید محمد طارق شاہ سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ سٹاف بہت ہی خوش اخلاق اور محبت پیار والا ہے یہ ہمارے عربی ٹیچر کی بہت ہی خدمات ہیں جو محمد یاسین صاحب نے اس ادارہ میں گزاری اور اپنے سٹوڈنٹ بچوں کو شاگرد نہیں سمجھا اپنا بیٹا سمجھ کر ان بچوں کو پڑھایا-

اور اس سکول میں بہت ہی خدمات دیں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی اس محمد یاسین عربی ٹیچر کو اپنی بقیہ زندگی میں اس طریقے سے گزارنے کی اللہ تعالی توفیق دے اور ہم سب مل کر دعا کرتے ہیں اور بقیہ جو بھی میل فی میل ٹیچرز ہیں ہم سب ایک دوسرے سے بہت محبت پیار اور احسن طریقے سے اپنے شاگردوں سے بہت محبت پیار سے پیش اتے ہیں-

اس لیے ہمارے تمام شاگرد بہت ہی خوش ہیں علاقہ بھی بہت خوشی کا اظہار کرتے ہیں اخر پر جناب محمد شکیل عثمان صاحب نے سب کو دعائیہ کلمات دےکر اور محمد یاسین صاحب کو تحائف سٹاف کی طرف سے دے کر الوداعی اختتام کر کے پروگرام اختتام کیا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment