جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران صدر شیخ نواز اکرام ،سئنیرنائب صدر محمد عمر رامے نائب صد ر، سکندر زین, جنرل سیکرٹری فاروق احمد چیمہ، کا بھارتی بے بنیاد الزامات اور قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کے حوالے سے بیان
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر سبوتاژ کرنے کی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں اوریہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس پر بھارت کی بد نیتی ہمیشہ سے واضح ہے:
قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کی بھرپور تائید کرتے ہیں،پاک فوج کے ہمقدم ہیں اوربھارتی کاروائی کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حالیہ بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں: پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں بھارت کی یہ غیر ذمہ دارانہ روش علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں جو ماضی میں بھی دشمن کو ناکوں چنے چبوا چکی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کا نذرانہ اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان ہو چکا ہے او رپاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا: