وریام والا معروف قانون دان ملک اصف یعقوب ایڈووکیٹ کے والد گرامی حاجی ملک حاجی محمد یعقوب سابق ارمی پرسن نے اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بے فکر ہو کر دشمنان پاکستان کے خلاف لڑے پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے-
اور ان شاءاللہ کھڑی رہے گی جب فوج نے بھارت سمیت اندرونی و بیرونی دشمنوں کو سبق سکھایا قوم اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی حالیہ بھارتی دراندازی کے جواب میں پاکستانی فوج نے جو منہ توڑ جواب دیا ہے-
اس نے نہ صرف بھارت کو حیران و پریشان کیا یے بلکہ پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستان دنیا کی بہترین فوج رکھتا ہے پاکستانیوں کو اپنی فوج پر فخر ہے دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستانی قوم اور فوج متحد ہے-
پاکستانی قوم اور فوج اکٹھی تھی اور رہے گی یہ محبت کبھی ختم نہیں ہو گی اگر اندرونی و بیرونی دشمن باز نہ آئے آئندہ کا پاکستانی فوج کا جواب بہت خوفناک ہو گا اور پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی یہ بات اب دشمن کو سمجھ آ جا نی چاہیے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500+ وٹس آپ