گڑھ مہاراجہ (شیخ غلام مصطفیٰ) نواحی علاقہ کا رہائشی 35 سالہ مہر علی رضا رجبانہ سیال گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گئے تھے، مرحوم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جسمیں سیاسی سماجی شخصیات سمیت اہالیان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مرحوم کشمیر شوگر مل میں بطور سرکل آفیسر کے فرائض سر انجام دے رہے تھے، رپورٹ رانا فیصل اقبال

گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوئے والے نوجوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ مڈمیرنیوالا بستی کندہ سیال کا رہائشی 35 سالہ مہر علی رضا رجبانہ سیال گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

جسکی نماز جنازہ ادا کردی گئی جسمیں کثیر تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات اور علاقہ بھر کی عوام نے شرکت کی۔مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں آبائ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مرحوم کشمیر شوگر ملز شورکوٹ میں سرکل آفیسر تھا۔جسکے چار بچے ہیں جبکہ سب سے کم عمر بیٹا 40 روز کا ہے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment