جھنگ: یونیورسٹی آف جھنگ اور ایسپائر کالج کی بسیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، 6 افراد زخمی
جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) — جھنگ صدر کے علاقے دارالسکینہ پھاٹک کے قریب آج ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں یونیورسٹی آف جھنگ کی بس اور ایسپائر کالج کی منی بس کراسنگ کے دوران آمنے سامنے ٹکرا گئیں-
جس کے نتیجے میں کالج کی منی کوسٹر بس الٹ گئی۔
حادثے کی اطلاع کنٹرول روم کو موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 نے نزدیکی ایمبولینسز اور ریسکیو گاڑیوں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا، جبکہ پولیس کنٹرول کو بھی بروقت اطلاع دی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران الٹنے والی بس کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے سیدھا کیا گیا۔
زخمیوں کے نام اور تفصیلات درج ذیل ہیں:
1. نورین زوجہ منیر، عمر 36 سال، رہائشی گلشن کالونی
2. عائشہ دختر محمود، عمر 15 سال، رہائشی حسنانہ محلہ
3. ثنا زوجہ رشید، عمر 40 سال، رہائشی سول لائن
4. محمد اسلم ولد نور احمد، عمر 50 سال، رہائشی جھنگ
5. ہادیہ فہیم دختر فہیم، عمر 17 سال، رہائشی محلہ جوگیاں والا، جھنگ صدر
6. عائشہ دختر عبداللہ، عمر 18 سال، رہائشی غازی آباد
تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بسوں کے کراسنگ کے دوران پیش آیا۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ