شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) جھنگ پولیس میں اچھی شہرت کے حامل اے ایس آئی صدام عمر سنپال کو بطور انچارج چوکی رستم سرگانہ (تھانہ وریام والا) تعیناتی پر خیر مقدم کیا جا رہا ہے، اے ایس آئی صدام عمر سنپال مختلف چوکیوں کے انچارج اور تفتیشی افسر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں، رپورٹ رانا محمد شبیر بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

دبنگ پولیس آفیسر اے ایس آئی صدام عمر سنپال انچارج چوکی رستم سرگانہ تھانہ وریام والا تعینات

شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن ر بلال افتخار کیانی نے جھنگ پولیس کے دبنگ پولیس آفیسر اے ایس آئی صدام عمر سنپال کو انچارج چوکی رستم سرگانہ تھانہ وریام والا تعینات کر دیا –

یاد رہے کہ جھنگ پولیس کے دبنگ پولیس آفیسر اے ایس آئی صدام عمر سنپال مختلف چوکیات میں انچارج چوکی شورکوٹ سٹی ،انچارج چوکی جلالپور کملانہ اور متعدد چوکیات میں بطور انچارج چوکی اور تھانہ جات میں بطور تفتیشی افسر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کارکردگی دیکھا چکے ہیں-

اور آئی جی پنجاب ، آر پی اوز فیصل آباد اور ڈی پی اوز جھنگ سمیت ڈی پی او خانیوال سے بھی بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات بھی حاصل کر چکے ہیں-

امید ہے کہ صدام عمر سنپال بطور انچارج چوکی رستم سرگانہ تھانہ وریام والا میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں جاری رکھیں گے علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں اور اہل علاقہ نے صدام عمر سنپال کی تعیناتی کو سراہا ہے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment