جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ضلع جھنگ بھر میں عید الاضحی کے موقع پر مختلف حادثات میں 20 افراد اپنوں سے بچھڑ گئے ،1194 ایمرجنسی کی کاروائیوں پر رسپانس دیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جھنگ 1122 ڈاکٹر میاں محمد اشفاق

جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے عید الاضحی کے دوران ادارے کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے بھرپور جذبے سے عوام کی خدمت کی اور بروقت رسپانس کے ذریعے کئی قیمتی جانوں کو بچایا۔

عید کے چاروں دنوں میں ریسکیو 1122 کو مجموعی طور پر 4948 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 1194 ایمرجنسی نوعیت کی تھیں۔ ان میں 164 روڈ ایکسیڈنٹس، 926 میڈیکل ایمرجنسیز، 4 آگ لگنے کے واقعات، 26 کرائم کالز، 1 عمارت گرنے کا واقعہ اور 73 متفرق کیسز شامل تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے 757 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی جبکہ 1204 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ بدقسمتی سے 20 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے۔

روزانہ ایمرجنسی کالز کی اوسط 298 رہی اور ریسپونس ٹائم کا اوسط 8.84 منٹ رہا۔ ڈاکٹر اشفاق نے ریسکیو ٹیموں کی فرض شناسی اور جانفشانی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment