جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ)
پیپل ویلفیئر آرگنائزیشن (ادارہ برائے انسانی فلاح و بہبود) کے سینئر وائس پریزیڈنٹ جناب سلیم رضا مہر، کواڈینیٹر پنجاب جناب نزاکت خان بلوچ، اور آفس کواڈینیٹر جھنگ جناب محمد ارسلان قادری نے مورخہ 14 جون 2025 کو ڈسٹرکٹ سول کورٹ جھنگ میں لیگل ایڈوائزر محترم مہر ذوالفقار علی مگھیانہ سیال سے ان کے چیمبر میں ایک اہم ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ادارہ کے قانونی معاملات، انسانی حقوق سے متعلقہ مقدمات، اور فلاحی منصوبوں کے قانونی پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ لیگل ایڈوائزر نے ادارہ کو قیمتی مشورے فراہم کیے اور ہر ممکن قانونی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
یہ ملاقات نہ صرف ادارہ کی قانونی حکمت عملی کو مضبوط بنانے کا باعث بنی بلکہ آئندہ کے فلاحی اقدامات کے لیے بھی ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوئی۔
رپورٹ جاوید اقبال ملاح سے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +