شورکوٹ: مہر عاشق سلطان بقضائے الٰہی وفات پا گئے
نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے ادا کر دی گئی
شورکوٹ (شہبازعلی خان پیروآنہ سے) — چک نمبر 16 گھگھ میں افسوسناک خبر، معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابقہ چیئرمین مہر عاشق سلطان پیروآنہ سیال بقضائے الٰہی انتقال کر گئے۔ مہر ظہور حسین پیروآنہ سیال ، مہر ارشاد حسین ، مہر اسلم ۔ مہر اکرم (مرحوم)، اور مہر ریاض کے بھائی جبکہ مہر عامر سلطان مہر بلال عاشق اور مہر جمال عاشق قوم پیروآنہ سیال کے والد تھے۔
مرحوم کی وفات پر اہلِ علاقہ میں گہرا دکھ پایا جا رہا ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے ان کی رہائش گاہ چک نمبر 16 گھگھ میں ادا کی گئی ، جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد شرکت کی –
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے، آمین۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +