جھنگ۔(پیر سید محمد طارق شاہ فلاحی وسماجی ورکر ڈسٹرکٹ رپورٹر آنلائن)
محترم شیخ قاری حمزہ مکی حفظہ اللہ (مدیرِ جامعہ تعلیم القرآن، کوٹلہ ظریف خان شورکوٹ)الحمدللہ! وہ عظیم سعادت جس کے لیے دل ترستے ہیں،رب کریم نے آپ کو اپنے گھر کی حاضری اور حجِ اکبر کی عظیم نعمت سے سرفراز فرمایا۔ ہم جامعہ تعلیم القرآن، کوٹلہ ظریف خان کے اساتذہ اور طلبہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں-
اور استاذ محترم کو أهلاً و سهلاً و مرحباً کہتے ہیں، اور حج کی مبارک واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں۔آپ کی موجودگی اور آپ کی دعائیں، آپ کا خلوص، اور حج کی روحانیت کا عکس یقیناً جامعہ کے ماحول کو مزید مؤثر و منور کرے گا۔
حج مبرور و سعی مشکور،
و ذنب مغفور إن شاء الله.
عاد الحاجُّ بالنور و السرور،
فزادت به الدارُ جمالًا و حضور.
انہی لمحات کو مدنظر رکھتے ہوۓ پیر سید حافظ محمد زین شاہ کے والد محترم سینیئر صحافی پیر سید محمد طارق شاہ فلاحی و سماجی ورکر نے حافظ حمزہ مکی صاحب کو مبارکباد دینے کیلیۓ گزشتہ روز مدرسہ کوٹلہ محمد ظریف خان تشریف لے گۓ۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ ہم نے عام حاجیوں کی بہ نسبت الحمداللہ 44 دن حج کی سعادت حاصل کی۔الحمداللہ ہم نے یہ تمام دن اللہ کی عبادت ذکر اذکار طواف کعبہ وغیرہ خوب سیر ہوکر کیا۔
مزید کہا کہ ہم نے مکہ ریڈیو اردو نشریات میں حج پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے حج کے بیمثال انتظامات کرنے پر سعودی حکومت اور پاکستان وزارتِ حج کے کارکنان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اور مزید انہوں نے کہا کہ جو لوگ آ ئندہ سال 2026 حج پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ حج کی رجسٹریشن ابھی سے کروائیں کیونکہ حکومتی ہدایات کے مطابق اسکے بغیر سفر ممکن نہیں۔حج اور عمرہ پر جانے سے پہلے علماء کرام سے طریقہ سیکھ کر جائیں-
تاکہ سنت نبوی ﷺ کے مطابق ادائیگی ہو سکے۔لیکن بحمد اللہ آ پکے پاس آ پکا اپنا ادارہ جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خان شورکوٹ سٹی میں مکمل رہنمائی کے لئے موجود ہے ہم ہمہ وقت حج و عمرہ کی ٹریننگ کے لئے حاضر خدمت ہیں۔ہمارا نمبر نوٹ فرمائیں۔
+92 313 7682635
قاری محمد حمزہ مکی۔
۔اور ان شاءاللہ أپ کے ساتھ بہت اچھا تعاون کریں گیں۔ اللہ پاک أپ کا اور ہمارا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے حج کو شرفِ قبولیت بخشے، اور اس روحانی سفر کی برکت سے آپ کی زندگی، خدمات اور ادارہ مزید ترقی و برکت سے ہمکنار ہو۔اور اللہ تعالی ہمیں بھی اس نعمت سے نوازے
آمین یارب العالمین
مرحبا یا شیخنا، مرحبا بكم عدد ما طافَ الطائفون،
و لبّى الملبّون، و كبّر المكبّرون!
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +