وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) انجمن تاجران ٹوبہ روڈ وریام والا کی نئی باڈی تشکیل دے دی گئی ہے، اس سلسلے میں
صدر حاجی عمر در از سپرا
نائب صدر
ملک سجاد انور ملک
نائب صدر
شعیب جنجوعہ
جزل سیکرٹری ،
مہر فاروق سپرا
نائب سیکرٹری ،
قیصر ڈھڑی
فنانس کی سیکرٹری شیخ آصف اقبال افسر
فنانس سیکرٹری.ملک یاسین
سیکرٹری اطلاعات : میاں شاہد عمر بھر می
کو چنا گیا ہے، یہ امر قابل زکر ہے ٹوبہ روڈ وریام والا کی انجمن تاجران کی باڈی عرصہ دراز سے غیر فعال تھی، انجمن تاجران قائم بھروانہ روڈ وریام والا کے صدر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،جنرل سیکرٹری منیر احمد جٹ عربی اور خزانچی شیخ نعمان حنیف نے ٹوبہ روڈ کی نئی باڈی کا خیر مقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وریام والا کے حقوق کے لیے مل جل کر اتفاق کے ساتھ ہمہ آواز بن کر جدوجہد کریں گے –
وریام والا ضلع جھنگ کے سینیئر صحافی بانی ممبرانجمن تاجران وریام والا شیخ غلام مصطفیٰ نے ٹوبہ روڈ وریام والا کی نئی باڈی کے قیام پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے اور توقع کی ہے کہ وریام والا کے علاقہ کے لئیے مثبت سوچ کے ساتھ علاقائی ترقی سمیت دیگر درپیش مسائل کے حل کے لیے غور کیا جائے گا اور دکانداروں کو درپیش مسائل پر توجہ دی جائے گی –
یاد رہے دسمبر 2003 میں انجمن تاجران وریام والا کا قیام عمل میں آیا تھا ، انجمن تاجران وریام والا وقت کے ساتھ ساتھ ضلعی انجمن تاجران سے بھی منسلک رہی ہے، موجودہ سیکرٹری اطلاعات شاہد عمر بھرمی سیال کا کہنا ہے کہ ہماری موجود باڈی دکاندار وں کے اتحاد اور باہمی مشاورت سے بنائی گئی، ان شا اللہ ہم ضلعی انجمن تاجران اور شورکوٹ انجمن تاجران سے رابطہ میں ہیں تاکہ علاقائی مسائل سمیت دکانداروں کو درپیش مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے _
وریام والا تحصیل بناؤ کے بانی مہر علی حسن نواز کرموآنہ،وریام والا کی سرکردہ شخصیت میاں ابرار جنجیانہ، انجمن آڑھتیاں وریام والا کے صدر شیخ محمد رمضان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے انجمن تاجران وریام والا ٹوبہ روڈ کی نئی باڈی پر خوشی کا اظہار کیا ہے –
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ