شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف)اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ صدف اکبر کی جانب سے PSER عملہ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد، عرفان حیدر تحصیل سپروائزر پی ایس ای آر ،علینہ محمود،عظمیٰ کے علاوہ دیگر عملہ بھی موجود،حکومت نے اکنامکس سروے شروع کیا، شہری ٹیموں کے ساتھ درست معلومات فراہم کریں، یہی ڈیٹا سوشل یا اکنامکس پالیسیوں کا حصہ بنتا ہے، اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر کی صحافیوں سے گفتگو

شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف)اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ صدف اکبر کی جانب سے PSER عملہ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد عرفان حیدر تحصیل سپروائزر پی ایس ای آر ،علینہ محمود،عظمیٰ کے علاوہ دیگر عملہ بھی موجود تھا-

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ صدف اکبر نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گورنمنٹ نے ایک اکنامکس سروے مراتب کیا ہے-

اس سے ڈیٹا اکٹھا کرکے اکنامکس یا سوشل پالیسیز حکومت بناتی ہے تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ یہ ٹیم آپ کے پاس آئے گی جو ضروری معلومات لے گی-

تو ان سے تعاون کریں اس موقع پر علینہ محمود نے بتایا کہ ہماری ٹیم میں 100 کے قریب ممبرز ہیں اب تک 60% کام مکمل ہو چکا ہے مزید بھی بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +