پریس ریلیز
الخدمت میڈیکل ریلیف تحصیل احمد پور سیال کے زیر اہتمام کوٹ بہادر شاہ کے نواحی علاقے اکڑی والا میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں مریضوں نے علاج و معائنہ کی سہولیات سے بھرپور استفادہ کیا۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے مختلف بیماریوں کا چیک اَپ کیا اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
اس فری کیمپ میں ڈاکٹر غلام شبیر بھٹی، ڈاکٹر محمد یونس، اور ڈاکٹر اعجاز علی چشتی نے مریضوں کا معائنہ کیا، جبکہ میڈیکل کے طالب علم محمد حسنین نے بھی بھرپور خدمت انجام دیتے ہوئے کیمپ کے انتظامات اور مریضوں کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا۔ بزرگ شہریوں، خواتین اور بچوں کے لیے علیحدہ سہولت کا خاص انتظام موجود تھا۔
اس موقع پر چیئرمین الخدمت میڈیکل ریلیف تحصیل احمد پور سیال ڈاکٹر اعجاز علی چشتی نے کہا کہ الخدمت کا مشن انسانیت کی خدمت ہے، خصوصاً اُن علاقوں میں جہاں بنیادی صحت کی سہولیات محدود ہیں۔ انہوں نے مخیر حضرات اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کیمپس سلسلہ وار جاری رہیں گے۔
علاقہ مکینوں نے الخدمت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپس غریب اور مستحق مریضوں کے لیے بڑی سہولت کا باعث بنتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ اس سلسلے کو مزید وسیع کیا جائے گا۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +