شور کوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ نے مہر نور مڑل سینیئر نائب ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے –
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے کہا یقیناً والدین کا سایہ کسی نعمت سے کم نہیں جب والدین چلے جائیں تو دعا کے دروازے بند ہو جاتے ہیں بیٹا کہ کر بلانے والی ہستی کوئی نہیں ہوتی اللہ سے دعا ہے کہ اللہ کریم ماں جی کے درجات بلند فرمائے-
اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین دکھ کی اس گھڑی میں جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ انکے غم میں برابر کی شریک ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +