شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ ) چوکی گراؤنڈ کے قریب گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ، لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر،رپورٹ رانا محمد شبیر بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

شورکوٹ(رانا محمد شبیر بیوروچیف)چوکی گراؤنڈ کے قریب غلام نبی عرف بادشاہ کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی –

دشوار گزار راستوں کے باعث ریسکیو کی فائر بریگیڈ گاڑیاں بروقت موقع پر نہ پہنچ سکیں اور تاخیر سے پہنچی، جس کے باعث آگ مزید شدت اختیار کر گئی-

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے واقعہ میں کمرے میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +