بیٹھ میرے سامنے تجھ سے کلام کروں ۔ لفظ ایک نہ بولوں زندگی تیرے نام کروں… نامور ڈاکٹر اسد اقبال کی رسم منگنی پروقار تقریب میں اپنی ہونے والی شریک حیات کے لیے کی گئی شاعری نے تقریب میں چار چاند لگا دیئے، رپورٹ رمضان سیال بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک ے

ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ انچارج ایکسرے ٹیکنیشن حاجی محمد اقبال کے صاحبزادے ڈاکٹر اسد اقبال کی منگنی کی رسم خیام میرج ہال چینوٹ میں ادا کر دی گئی –

چنیوٹ /جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ )
منگنی شرعی حیثیت صرف وعدہ کی ہے دو خاندان اپس میں وعدہ کرتے ہیں کہ ہم اب اس جوڑے کا نکاح اپس میں کریں گے منگنی کو عربی میں خطبتہ کہا جاتا ہے جو کہ مشروع و مستحب ہے اور ایک وعدہ نکاح ہوتا ہے اور منگنی کرنا جائز ہے خیام میرج ہال چینوٹ میں ڈاکٹر اسد اقبال کی فیملی کی جانب سے منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گی-

ا جس میں ڈاکٹر اسد اقبال کے سسرالیوں نے شرکت کی ان کی جانب سے ڈاکٹر اقبال کو چاندی کی انگوٹھی پہنائی گئی اور ایک لاکھ روپے نقد کیش اور دیگر گفٹ دیے گئے ڈاکٹر اسد اقبال کی فیملی کی جانب سے مہمانوں کی بھرپور انداز سے مہمان نوازی کی گئی اس تقریب میں ڈاکٹر اسد اقبال کے فیملی ممبران اور دوست احبابوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی ان کی طرف سے تحفہ تحائف بھی پیش کئے گے-

اس تقریب میں ڈپٹی ہیلتھ چینوٹ م۔ص نے شرکت کی اور سابقہ جنرل کونسلر امیدوار چیئرمین یو سی 82 تحصیل اٹھارہ ہزاری جھنگ حاجی ملک عبداللہ معروف بزنس مین ملک امجد کھوکھر سماجی سیاسی شخصیت ملک عثمان کھوکھر اینکر پرسن ایکسپریس ٹی وی عمر فاروق کھوکھر حاجی اقبال کے بھائی سماجی شخصیت ملک گلزار کھوکھر اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور مبارکباد دی گئی –

ڈاکٹر اسد اقبال کے والد حاجی محمد اقبال کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی حاجی محمد اقبال کہ درینہ ساتھی 30 سال سے زائد ایک خوبصورت دوستی کے رشتے میں منسلک ان کے بھائی حاجی منور چدھڑ فیکلٹی انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ نے شرکت کی اور اپنے بھتیجے ڈاکٹر اسد اقبال کو گفٹ پیش کیا ساتھ میڈیا کی وساطت سے چھوٹی سی شاعری کی شکل میں مبارک باد دی ۔۔

اٹھا کے ہاتھ خدا سے بس مانگی یہی دعا۔نصیب ہو خوشیاں تمہیں تم خوش رہو صدا۔تمہیں یہ منگنی کی خوشیاں مبارک ہو۔تمہاری منگنی پہ یہ دعا ہے میری۔کہ ایسا روز مبارک ہزار بار ائے۔تمہاری ہنستی ہوئی زندگی کی راہ میں پھول لٹاتی ہوئی بہار آے۔

تقریب میں صحافی برادری نے ڈاکٹر اسد اقبال سے منگنی کی خوشی کی مناسبت سے اپنی ہمسفر خوبصورت رشتہ بیوی کو کیا پیغام دینا چاہتے سوال کے جواب میں ڈاکٹر اسد نے شاعری کے ذریعے اپنی بیوی کو محبت بھرا پیغام بھیجا
بیٹھ میرے سامنے تجھ سے کلام کروں ۔
لفظ ایک نہ بولوں زندگی تیرے نام کروں
اور اس رشتہ پر خوشی کا اظہار کیا اور اللّٰہ کا شکر ادا کیا اور اپنے والدین رشتہ داروں دوستوں اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی جانب سے اللہ کے حضور اس رشتے کی کامیابی کے لیے دعائیں کی گئی آمین
رپوٹ محمد رمضان سیال-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +