ایس ایچ او تھانہ وریام والا عدیل خان لغاری سے ڈسٹرکٹ جناح پریس کلب جھنگ کی ممبران کی ملاقات
وریام والا جھنگ (محمد رمضان سیال)
ایس ایچ او تھانہ وریام والا عدیل خان لغاری سے ڈسٹرکٹ جناح پریس کلب جھنگ کی مکمل کابینہ کی ملاقات تحصیل شورکوٹ کی تاریخ میں ایک اہم اور یادگار سنگِ میل کے طور پر ریکارڈ کی گئی اس بامقصد اور سنجیدہ ملاقات کو پولیس اور صحافت کے مابین اعتماد تعاون اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے فروغ کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے-
اس ملاقات کی قیادت سرپرستِ اعلیٰ ڈسٹرکٹ جناح پریس کلب جھنگ سید عون عمران شیرازی نے کی جبکہ صدر حاجی سید عون رضا کاظمی سینئر نائب صدر میاں وسیم عباس نائب صدر محمد ندیم وائس چیئرمین علی حسن جوائنٹ سیکرٹری محمد عیسیٰ خان پریس سیکرٹری علی رضا ایگزیکٹو ممبران عدنان احمد اور زین الحسن ہراج سمیت کیمرہ مین محمد شہباز بھی موجود تھ-
ے
پریس کلب کی کابینہ نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او عدیل خان لغاری کو خوش آمدید کہا اور ان کی تعیناتی کو علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے خوش آئند قرار دیا ملاقات کے دوران پولیس اور میڈیا کے درمیان باہمی روابط شفاف معلومات کی فراہمی اور ذمہ دارانہ کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر ایس ایچ او عدیل خان لغاری نے کہا کہ پولیس اور صحافت معاشرے کے دو اہم ستون ہیں جو ایک دوسرے کے مخالف نہیں بلکہ معاون اور تکمیل کرنے والے ادارے ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قانون کی بالادستی عوامی تحفظ اور معاشرتی انصاف کے لیے میڈیا کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے گا
ڈسٹرکٹ جناح پریس کلب جھنگ کے عہدیداران نے اس موقع پر واضح کیا کہ ان کا ادارہ ہمیشہ غیر جانبدار مستند اور ذمہ دار صحافت کا علمبردار رہا ہے اور عوامی اعتماد کو اپنی سب سے بڑی کامیابی سمجھتا ہے
یہ ملاقات اس مشترکہ عہد کی علامت تھی کہ پولیس اور صحافت باہمی اشتراک سے ایک محفوظ باخبر اور منصفانہ معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے تحصیل شورکوٹ کی تاریخ میں یہ ملاقات مستقبل میں قانون اور قلم کے مضبوط تعلق کی ایک نمایاں مثال کے طور پر یاد رکھی جائے گی