شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) شیعہ علماء کونسل تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ میں صدراتی انتخاب کے دوران مولانا سید سجاد حسین نقوی اور مولانا کلیم عباس جعفری کے مابین مقابلہ ہوا، جس کے بعد شفاف پرامن اور منظم انتخابی عمل کے نتیجے میں مولانا کلیم عباس جعفری بھاری اکثریت سے تحصیل صدر منتخب ہو گئے، رپورٹ محمد رمضان سیال بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

شیعہ علماء کونسل تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ کا تاریخی اور منظم صدراتی الیکشن معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید شاہین عباس شاہ کے ڈیرہ پر منعقد ہوا جس میں صوبائی و ضلعی قیادت علماء کرام سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی

شورکوٹ ( بیوروچیف)

اجلاس کی صدارت صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سید ساجد حسین نقوی نے کی جبکہ الیکشن کمیشن کے فرائض صوبائی جنرل سیکرٹری سید صفی الحسنین شیرازی نے انجام دیے صوبائی نائب صدر معروف مذہبی و سیاسی رہنما سید حسن شاہ ترمذی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی رہنما شیعہ علماء کونسل مولانا لیاقت علی سیال قمی نے اجلاس کے ایجنڈے کی کارروائی چلائی-

صدراتی انتخاب کے دوران مولانا سید سجاد حسین نقوی اور مولانا کلیم عباس جعفری کے مابین مقابلہ ہوا، جس کے بعد شفاف پرامن اور منظم انتخابی عمل کے نتیجے میں مولانا کلیم عباس جعفری بھاری اکثریت سے تحصیل صدر منتخب ہو گئے
نو منتخب تحصیل صدر مولانا کلیم عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پوری تحصیل شورکوٹ میں جماعت کو منظم کریں گے اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی مدبرانہ قیادت کے زیرِ سایہ دینی ملی اور فلاحی سرگرمیوں کو مزید فعال بنائیں گے-

الیکشن میں تحصیل بھر سے یونٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز نے حقِ رائے دہی استعمال کیا یہ انتخابی اجتماع شورکوٹ کی تاریخ کا ایک بڑا اور منظم سیاسی و مذہبی جلسہ ثابت ہوا جس میں تحصیل بھر سے معزز علماء کرام اکابرین زعماء سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی
شرکاء نے شیعہ علماء کونسل کی قومی سطح پر فعالیت بالخصوص سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات کو سراہتے ہوئے جماعت کے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اظہار کیا-

آخر میں میزبان سید شاہین عباس شاہ نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا
رپوٹ محمد رمضان سیال جھنگ

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +