وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) معروف سیاسی وسماجی شخصیت مہر محمد نواز کرموآنہ سیال کے ڈیرے پر پرو گریسو فرینڈز لائرز گروپ شورکوٹ کے امیدواروں کی حمایت کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا اہتمام، میزبان کی کاوشوں سے متعدد وکلاء نے امیدوار صدر بار خان قلب خان سیال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ،اگر اللہ نے مجھے موقع دیا تومعزز وکلاء کی خدمت ان شاءاللہ پوری نیک نیتی سےاور ان کے حقوق وقار کی جنگ خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا ، خان قلب خان سیال کا عزم، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

وریام والا،معروف سیاسی سماجی شخصیت مہر محمّد نواز کرموآنہ سیال ٹھیکیدار کے ڈیرہ پر وكلاء کنونشن ہوا جس میں پروگریسو فرینڈز لائرز گروپ شورکوٹ بار کے صدر کے امید وار خان قلب عباس خان سیال سجاد حسین سیالوی مہر عمردراز سرگانہ ملک محمد آصف یعقوب مہر شفقت عباس سیال پیر سید توصیف شاہ مہر عمران سپرا مہر اسد اللہ گل مہر اللہ نواز کملانہ میاں شاہزیب حسنین فقیر نے شرکت کی-

اس موقع پر تمام معزز وکلاء نے خان قلب عباس خان سیال کی مکمل حمایت کابھر پور ا علان کیا گیا پروگریسو فرینڈز لائرز گروپ کے ذمہ داران نے مہر محمّد نواز کرموآنہ سیال اور مہر علی حسنین نواز کرموآنہ سیال کا شکریہ ادا کیا کہ آپ کی سربراہی میں بہت سے وكلاء نے گروپ میں شمولیت اختیار کی ہے-

اور مزید شامل ہورہے ہیں جس سے گروپ کی کامیابی یقینی ہو گئی ہے ان شاءاللہ العزیز میں اپ سے اور ان ساتھیوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر اللہ نے مجھے موقع دیا تومعزز وکلاء کی خدمت ان شاءاللہ پوری نیک نیتی سےاور ان کے حقوق وقار کی جنگ خون کے آخری قطرے تک لڑونگا-

یہ کوئی محض سیاسی باتیں نہیں نہ میں لک چھپ کر باتیں کرنے کا عادی ہوں ان شاءاللہ اپنے وکلاء بھائیوں کو عملی کام کرکے دکھاوں گا اللہ کے فضل سے وکلا کے حقوق کیلئے میں اور میرے یہ ساتھی ہمیشہ صف اول کے سپاہی رہے ہیں اور اب بھی فتح کے بعد وکلاء کی جان ومال عزت و آبرو کیلئے دن رات ایک کرونگا-

یہ میرا مشن اور منشور ہے اورمیرا اپ سے وعدہ ہے ان شاءاللہ العزیز وہ دن دور نہیں جب فتح ہمارا مقدر بنے گی اپکی بے پناہ محبتوں کا شکریہ اپ نے ووٹ دیئے عزت دی میں اور میرے جملہ وکلاء ساتھی اپکے اور ان وکلاء کے مشکور رہیں گے جنہوں نے اج میرا سر فخر سے بلند کردیا ہے مجھے ووٹ دیئے اور سپورٹ کیا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ