جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) حکومتی ہدایات کی روشنی میں انسداد پولیو مہم 2 فروری سے 5 فروری تک جاری رہے گی، ضلع جھنگ میں پولیو مہم کا جائزہ لینے کےلئے ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیر صدارت اہم اجلاس، رپورٹ رمضان سیال بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

جھنگ (محمد رمضان سیال )حکومتی ہدایات کی روشنی میں نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کےلئے انسداد پولیو کی قومی مہم 2فروری سے شروع ہونے جا رہی ہے۔چار روزہ انسداد پولیو مہم5فروری 2026 تک جاری رہے گی جس میں پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کی عمر کے پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو مرض سے محفوظ رکھنے کےلئے ویکسین پلائی جائیگی۔

اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیموں کی کار کردگی، در پیش چیلنجز اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کی تیاریوں، اہداف، پیشگی اقدامات اور سٹاف کی ٹریننگ کے حوالے سے محکمہ صحت کے افسران سے بریفنگ لی اور مہم سے قبل ٹیموں کی ٹریننگ بر وقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ا

نہوںنے محکمہ صحت کے افسران کوتاکید کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ذریعے بھی نگرانی کاکام لیا جائیگا اس دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے لئے ہیلتھ ورکرز کی تربیت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور اس ضمن میں دیگر متعلقہ محکموں سے روابط کو بھی موثر بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس سکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے سماجی تنظیموں اور دیگر عوامی حلقوں پر زور دیا ہے کہ پولیو جیسی موذی وباءکو جڑ سے اکھاڑنے کےلئے حکومت کو شہریوں کا بھرپور تعاون بھی درکار ہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +