وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) تھانہ وریام والا کے ایس ایچ او کی اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی، سنگین وارداتوں میں ملوث دو گینگ کے 5 ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے دو لاکھ نقدی ،11 لاکھ مالیت کا مال مویشی 3پسٹل اور موبائل فون برآمد کرکے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے-
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ وریام والا عدیل خان لغاری کا کہنا تھا کہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، انجمن تاجران وریام والا سمیت شہریوں نے ملزمان کی گرفتاری اور مال برآمدگی پر تھانہ وریام پولیس کی کاروائیوں کو سراہا ہے –
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ