بس کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم، جان بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی، جان بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور بیٹی بھی شامل

*ریسکیو الرٹ*
*ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ*

ٹوبہ ٹیک سنگھ :13 جنوری 2026 ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو رجانہ روڈ، مل موڑ، کمالیہ سے ایک سنگین روڈ ٹریفک حادثے کی اطلاع موصول ہوئی۔ریسکیو1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ :بقول کالر چیمہ بس، کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔ ریسکیو 1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ :تفصیلات کے مطابق بس جو کہ فیصل آباد جا رہی تھی، سڑک پر موجود گنے سے لدی ٹرالیوں کو اوورٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث کار سے ٹکرا گئی۔ اسی دوران ایک موٹرسائیکل سوار بھی حادثے کی زد میں آ گئی۔ریسکیو 1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ :حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 07 افراد متاثر ہوئے. جن میں 02 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 05 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو 1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ :اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی چار ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ :ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کیا جا رہا ہے. ریسکیو 1122

اپ ڈیٹ

پیرمحل: حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی

پیرمحل: جانبحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور بیٹی سمیت موٹر سائیکل سوار شامل

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +