سابق پرنسپل پروفیسر شیخ اقبال طاہر کا انتقال — شورکوٹ میں علمی و اصلاحی دنیا سوگوار
شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ ) — گورنمنٹ ڈگری کالج شورکوٹ کے سابق پرنسپل، نامور مقرر اور منہاجُ القرآن سے گہرے تعلق رکھنے والے علمی و اصلاحی شخصیت پروفیسر شیخ اقبال طاہر صاحب مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے –
پروفیسر شیخ اقبال طاہر نے طویل عرصہ تعلیم کے شعبے اور اجتماعی فکری پروگراموں میں خدمات انجام دیں۔ ایک مستند معلم، موثر مقرر اور منہاجُ القرآن کے معتدل و معتقد پیغام کے داعی کے طور پر انہیں علاقے میں بے حد عزت و احترام حاصل تھا۔ انہوں نے اپنے علمی کیریئر میں نسلِ نو کی تربیت اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج گیارہ بجے دن عثمانیہ پارک شورکوٹ میں ادا کی جائے گی، جس میں تعلیمی، مذہبی، سماجی اور سیاسی حلقوں کے افراد کی شرکت متوقع ہے۔
پاکستان بھر میں مرحوم کے حلقہ احباب اور خصوصاً شورکوٹ کے تعلیمی و مذہبی حلقے شیخ اقبال طاہر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔
مرحوم پروفیسر شیخ محمد اسحاق مرحوم ،شیخ محسن مرحوم کے بھائی ،شیخ ساجد عباس، شیخ ماجد اقبال کے والد محترم تھے،
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +