ٹوبہ ٹیک سنگھ
: شورکوٹ روڈ پر دولہا کی گاڑی حادثے کا شکار، 1 جاں بحق، 4 زخمی
ٹوبہ ٹیک سنگھ شورکوٹ روڈ، چک نمبر 312 گ ب کے قریب دولہا کی گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ بارات فیصل آباد سے شورکوٹ کینٹ کے قریب گاؤں کی طرف جا رہی تھی۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں دولہا کی گاڑی شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی، تاہم دولہا اور دیگر مسافر محفوظ رہے۔ بعد ازاں انہیں دوسری گاڑی کے ذریعے منزل تک پہنچایا گیا۔
Malik Naveed from Toba Tek Singh 03336870706
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +