تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا، معروف خوبرو نوجوان انتقاماً ٹرالی کے نیچے دے کر قتل کر دیا گیا

*ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جھنگ کے علاقے گوجرہ روڈ، اڈا چھٹا میل پر پٹھان اور چڑیانہ قوم کے افراد کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا* ۔

اس دوران مبینہ طور پر چڑیانہ قوم کے ٹرالی ڈرائیور نے ایک پٹھان نوجوان کو ٹرالی کے نیچے دے دیا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران چڑیانہ قوم کا ایک شخص کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے مبینہ طور پر ٹرالی ڈرائیور کو قابو میں لے لیا، جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جا رہی ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +