گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)اسسٹنٹ کمشنر احمدپور سیال طارق محمود گل نے محلہ نوازشنگر گڑھ مہاراجہ موڑ میں پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)اسسٹنٹ کمشنر احمدپور سیال طارق محمود گل نے محلہ نوازشنگر گڑھ مہاراجہ موڑ میں پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد محمود۔ڈرگ انسپکٹرڈاکٹر عامرلیاقت۔یونین کونسل مینجمنٹ آفیسر سید محمد علی رضا نقوی۔محمد اویس ریاض سیال۔فوکل پرسن میونسپل کمیٹی مہرمحمد علی ناصر علی ٹریسر، میونسل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے عملہ سمیت محکمہ صحت کے افسران، پولیو ورکرز اور مقامی معززین بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ملک کو پولیو فری بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت اور عوام کا باہمی تعاون نہایت ضروری ہے۔ مہم کے دوران سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو بھی تسلی بخش قرار دیا گیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +