تھانہ وریام کے ایس ایچ او عدیل اختر خان لغاری کی مثالی کارکردگی امن و امان کی حوالے سے مثالی کرار
جھنگ (محمد رمضان سیال)
تھانہ وریام میں تعینات ایس ایچ او عدیل اختر خان لغاری نے اپنی جرات مندانہ دیانت دارانہ اور عوام دوست پولیسنگ سے علاقے میں امن و امان کی ایسی مثال قائم کر دی ہے جو ضلع جھنگ کی تاریخ میں کم ہی دیکھنے میں آئی ہے ان کی قیادت میں تھانہ وریام حقیقی معنوں میں عوام کا محافظ بن چکا ہے جہاں ہر شہری کو بلا تفریق انصاف میسر ہے-
ایس ایچ او عدیل اختر خان لغاری نے چارج سنبھالتے ہی واضح اور دو ٹوک پالیسی اپناتے ہوئے اپنے ماتحت افسران کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ تھانے میں کسی قسم کی سفارش دباؤ رشوت قبضہ مافیا منشیات فروشوں یا جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہوگی ان کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے نتیجے میں علاقے سے چوری ڈکیتی منشیات فروشی اور لڑائی جھگڑوں جیسے جرائم کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے-
اہل علاقہ کے مطابق ایس ایچ او دن ہو یا رات چوبیس گھنٹے عوام کے لیے دستیاب رہتے ہیں تھانے کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں جہاں امیر و غریب کمزور و طاقتور سب کو یکساں عزت توجہ اور انصاف فراہم کیا جاتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلی بار انہیں یہ احساس ہوا ہے کہ پولیس واقعی ان کی خدمت کے لیے موجود ہے-
ذرائع کے مطابق ایس ایچ او عدیل اختر خان لغاری کی شاندار کارکردگی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی اور عوامی اعتماد کی بحالی پر اعلیٰ پولیس حکام بھی انتہائی مطمئن ہیں –
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او وریام کی کارکردگی دیگر تھانوں کے لیے ایک رول ماڈل ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر نیت صاف قیادت مضبوط اور قانون کی بالادستی پر یقین ہو تو پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کیے جا سکتے ہیں-
علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ پولیس قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او عدیل اختر خان لغاری جیسے نڈر ایماندار اور فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ پنجاب بھر میں امن و انصاف کا یہ ماڈل فروغ پا سکے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +