اٹھارہ ہزاری ( شیخ غلام مصطفیٰ )اے بی این نیوز چینل کی تیسری سالگرہ کی تقاریب کا سلسلہ جاری، تحصیل ہیڈکوارٹر اٹھارہ ہزاری میں بھی تقریب کا انعقاد، اہم شخصیات سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت ، رپورٹ تحسین حیات اعوان، محمد رمضان سیال

جھنگ ( محمد رمضان سیال)اے بی این نیوز چینل کی تیسری سالگرہ، کیک کاٹنے کی تقریب معزز شخصیات کی شرکت نیک تمناؤں کا اظہارکیاگیا
اے بی این نیوز چینل نے کامیابیوں کے سفر کو طے کرتے ہوئے اپنے قیام کے تین سال مکمل کر لیے، اس خوشی کے موقع پرالرحیم ریسٹورنٹ، اٹھارہ ہزاری ہزاری میں ایک پروقار کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی-

جس میں سابق ضلع چیئرمین نواب بابر علی خان سیال نے خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں سید نوید حسین بخاری ایڈووکیٹ، سید شعیب الحسن بخاری،ڈسٹرکٹ جناح پریس کلب وائس چیئرمین علی حسن شیخ، مخدوم ظفر احمد گوشی حاجی غلام رسول خان، عاصم شاہ نقوی، ڈاکٹر اجمل خان، ملک تحسین حیات اعوان نمائندہ اے بی این نیوز سمیت دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی-

شرکاء نے کیک کاٹا اور چینل کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے اے بی این نیوز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اس موقع پر مہمانوں کا کہنا تھا کہ اے بی این نیوز نے مختصر عرصے میں ذمہ دار، معیاری اور عوامی مسائل کی ترجمان صحافت کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ چینل آئندہ بھی حق اور سچ پر مبنی صحافت کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +