جھنگ شورکوٹ روڈ پر تیز رفتاری اور غفلت کے باعث افسوسناک حادثے میں بندے مار ٹرانسپورٹ کا اپنا ہی عملے کا بندہ گاڑی کے نیچےآکر جان بحق، ڈرائیور فرار ،ریسکیو1122 زرائع

*پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ*
جھنگ: ( تحصیل شورکوٹ):
مورخہ 06 فروری 2026 کو تحصیل شورکوٹ کے علاقہ شاہ صادق نہنگ، ملتان روڈ پر تیز رفتاری اور غفلت کے باعث ایک افسوسناک روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کال میں کالر نے اطلاع دی کہ ایک تیز رفتار مسافر بس نے ایک پیدل شخص کو ٹکر مار دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا اور پولیس کنٹرول روم کو بھی آگاہ کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص اسی مسافر بس کا عملہ تھا، جو ٹریفک رواں کرنے کے لیے بس سے اترا تھا۔ اس دوران بس نے غلط سائیڈ سے کراسنگ کی جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص بس کے نیچے آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 نے فوری رسپانس کرتے ہوئے پولیس کی نگرانی میں ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔
متوفی کی تفصیلات:
نام: جاوید ولد ظفر
عمر: 35 سال
پتہ: اڈہ رشک آباد، شورکوٹ

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ