تھانہ صدر جھنگ کے علاقہ میں پولیس کا اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ، دو بین الاضلاعی ڈاکوؤں کی ہلاکت کی اطلاع، رپورٹ غلام اللہ فاروقی ،حامد علی سلطانی

*جھنگ / پولیس مقابلہ*

تھانہ صدر کے دریائی بیلٹ کے علاقہ کھروڑا باقر میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا ریڈ

پولیس کی آمد پر اشتہاری مجرمان فائرنگ کرتے ہوئے کماد کی فصل میں چھپ گئے۔

ڈی ایس پی سٹی سرکل عبد المجید اور ایس ایچ او تھانہ صدر فیصل رزاق کاہلوں کی زیر قیادت ضلعی پولیس اور ایلیٹ ٹیموں کا سرچ آپریشن

سرچ آپریشن کے نتیجے میں دو ملزمان ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے

ملزمان کی شناخت ظہور احمد اور طارق کے نام سے ہوئی، ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

فرار ملزمان کی تلاش کیلئے دریائی بیلٹ کے نواحی علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے

ہلاک ڈاکو ظہور احمد ضلع ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ اور فیصل آباد میں ڈکیتی اور رابری سمیت 26 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم اور مجرم اشتہاری نکلا

ڈی پی او جھنگ کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی طرف سے پولیس ٹیموں کو الرٹ رہنے کی تاکید, رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی