جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال تارڑ، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، نو تعینات ڈی پی او جھنگ ملک ساجد حسین کھوکھر سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، برانچ انچارجز اور پولیس افسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

ڈی پی او جھنگ کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال تارڑ، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر و دیگر افسران کی شرکت

تقریب میں نو تعینات ڈی پی او جھنگ ملک ساجد حسین کھوکھر بھی شریک

کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا تبادلہ ڈی پی او جھنگ سے ایس ایس پی پٹرولنگ گجرانوالہ کردیا گیا ہے۔

ایس ڈی پی اووز، ایس ایچ اووز، انچارج برانچز اور دیگر پولیس افسران بھی شریک ہوئے

ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر نے جھنگ پولیس کی جانب سے شاندار خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا

ضلع میں امن و امان کے قیام کیلئے اقدامات کو سراہا گیا

تبادلہ سروس کا حصہ ہے، جھنگ والوں کی محبت ہمیشہ یاد رہے گی، ڈی پی او بلال افتخار کیانی

جرائم میں کمی کا کرڈیٹ میں اپنی فورس کے ہر ممبر کو دیتا ہوں، ڈی پی او بلال افتخار کیانی

ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے بلال افتخار کیانی کے دور کو مثالی قرار دیا

پولیس اور انتظامیہ موثر کوآرڈنیشن کیساتھ کام کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر

بلال افتخار کیانی نے بطور ڈی پی او قانون کے نفاذ اور عملداری کیلئے مثبت اقدامات انجام دئیے، ڈسٹرکٹ سیشن جج ظفر اقبال تارڑ

جھنگ پولیس کی جانب سے بلال افتخار کیانی کو اعزازی سونئیر پیش کیا گیا۔

تقریب میں شرکاء نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او ملک ساجد حسین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

جھنگ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال تارڑ، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، نو تعینات ڈی پی او جھنگ ملک ساجد حسین کھوکھر سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، برانچ انچارجز اور پولیس افسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

واضح رہے کہ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا تبادلہ ڈی پی او جھنگ سے ایس ایس پی پٹرولنگ گجرانوالہ کے عہدے پر کر دیا گیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر نے جھنگ پولیس کی جانب سے کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ضلع میں امن و امان کے قیام کیلئے ان کے اقدامات کو سراہا۔اپنے خطاب میں کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ تبادلہ سرکاری سروس کا حصہ ہے اور جھنگ کے عوام کی محبت ہمیشہ یاد رہے گی۔

انہوں نے جرائم میں کمی کا کریڈٹ اپنی فورس کے ہر فرد کو دیتے ہوئے ٹیم ورک کو کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلال افتخار کیانی کا دورِ تعیناتی مثالی رہا اور پولیس و ضلعی انتظامیہ نے مؤثر کوآرڈینیشن کے ساتھ عوامی خدمت کو یقینی بنایا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال تارڑ نے کہا کہ بطور ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے قانون کی عملداری اور انصاف کی فراہمی کیلئے مثبت اقدامات کئے۔تقریب کے اختتام پر جھنگ پولیس کی جانب سے کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کو اعزازی سووینئر پیش کیا گیا جبکہ شرکاء نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ شرکاء نے نو تعینات ڈی پی او جھنگ ملک ساجد حسین کھوکھر کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +