جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ )ڈی پی او ساجد حسین کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ شاکر انسپیکٹر آصف خان کی سربراہی میں کارروائی۔ضلع جھنگ میں منشیات کے خلاف ہمہ گیر جہاد کا اغاز ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا واضح الٹیمیٹم پانچ دن میں واضح نتائج درکار نشہ مکاؤ زندگی بچاؤ منشیات کے خلاف ہنگامی مہم شروع۔
اپنے دو ٹوک اور غیر مبہم موقف میں انہوں نے واضح کر دیا ہےکے جھنگ کی حدود میں منشیات کا وجود کسی طور پر قابل برداشت نہیں جھنگ کیطرف سے منشیات کے خلاف مہم جاری۔تھانہ کوٹ شاکر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف ایس ایچ او انسپکٹر آصف خان کی سربراہی میں کارروائی بد نام زمانہ منشیات فروش وقار شاہ ولد ساجد شاہ قوم سید سکنہ ماڑی شاہ سخیرہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 2 کلو چرس برآمد اور مقدمہ درج۔
ایس ایچ او انسپیکٹر آصف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کسی بھی قسم کی غفلت یا ناقص کارگردگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایس ایچ او انسپیکٹر آصف خان نے دو ٹوک انداز میں خبردار کیا کہ منشیات فروشوں کی سہولت کاری کرنے والے کو بھی معافی نہیں ملے گی جو نوجوان نسل کو عرصہ دراز سے تباہ و برباد کرتے چلے ارہے ہیں۔اور اس مکروہ دھندے کا حصہ ہے ایسے افراد کی نشاندہی کر کے فوری اور موثر چھاپہ مار کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔منشیات فروشوں کے لیے کوئی جائے پناہ باقی نہیں رہےگی۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +