*جھنگ / پولیس مقابلہ*
جھنگ: تھانہ مسن کے علاقے بھٹی موڑ کے قریب پولیس نے ناکہ بندی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو چیکنگ کیلئے روکا
جھنگ: مشکوک افراد پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے امرودوں کے باغ میں چھپ گئے۔
جھنگ: حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت پولیس کی جوابی فائرنگ، ایس ایچ او قمر عباس بھریڑی کی زیر قیادت پولیس کا آپریشن
جھنگ : فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کے بعد سرچ آپریشن، اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ایک ملزم زخمی ہو گیا
جھنگ: زخمی ملزم کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی ہے جو رابری کی متعدد وارداتوں سمیت 30 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو نکلا
جھنگ: مضروب ڈاکو کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کے لئے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی طرف سے پولیس ٹیموں کو الرٹ رہنے اور فرار ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت
جھنگ: شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جھنگ پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ڈی پی او,
رپورٹ غلام اللہ فاروقی بیورو چیف جھنگ آنلائن نیوز
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +