فیصل آباد روڈ پر نامعلوم شخص جاں بحق، ریسکیو 1122 نے لاش ہسپتال منتقل کر دی
جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے ) جھنگ کے علاقے چمراوالی فیصل آباد روڈ پر پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع میں بتایا گیا کہ سڑک کنارے ایک شخص زخمی حالت میں پڑا ہے اور امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق متاثرہ شخص ریسکیو1122 کے پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔ متوفی کی عمر تقریباً 40 سال بتائی جاتی ہے جبکہ اس کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔ ابتدائی معائنے کے مطابق متوفی کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی-
اور کانوں اور ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا ہے، جہاں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔