شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، چار منشیات فروش گرفتار، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شورکوٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات کے ناسور کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 4370 گرام چرس اور 15 لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او ساجد حسین نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بطور ذمہ دار شہری منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔