شورکوٹ شورکوٹ کے نواحی علاقے ککی نو سوم میں محکمہ انہار کے کچھ افسران اور ملازمین کی ملی بھگت سے عرصہ دراز سے فصلوں کو پانی مہیا کرنے والے کھال کو مسمار کر دیا گیا
شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف)شورکوٹ کے نواحی علاقے ککی نو سوم میں قیصر عباس اور عبدالرزاق کی جانب سے محکمہ انہار کے عملہ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور اس موقع پر قیصر عباس اور عبدلرزاق کا کہنا تھا کہ ہماری زرعی زمین میں موجود عرصہ دراز سے پانی کا کھال تھا جو آبپاشی کا اہم ذریعہ تھا، اسے مبینہ طور پر محکمہ انہار کے کچھ افسران کی ملی بھگت سے بند/ختم کر دیا گیا ہے مقامی لوگوں کے مطابق اس عمل سے ہماری فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور پانی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس میں ایس ڈی او، متعلقہ عملہ اور دیگر اہلکار شامل ہو سکتے ہیں، جن کے خلاف شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے اہلِ علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے اور پانی کے کھال کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ کسانوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +