جھنگ (مسرت ریاض جعفری ) رانا معظم علی خان ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کامرس کالج جھنگ ریٹائر ہوگئے، گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کی گئی

معظم خان رانا ایسوسی ایٹ پروفیسر کی 32 سال کی تعلیمی خدمات کے بعد ریٹائرمنٹ . .
جھنگ (مسرت ریاض جعفری ) رانا معظم علی خان ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کامرس کالج جھنگ کی تعلیمی میدان میں 32 سال کی خدمت خلق کے دور دوراں کے بعد ریٹائرمنٹ ۔میڈیا کے لوگوں سے بات چیت کرتے ھوئے رانا صاحب کا کہنا کہ الحمدلله ایک ٹیچر ،ایک پروفیسر جو اپنے شاگرد بچوں کا روحانی باپ ہوتا ہے بطور روحانی باپ کے سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں طلباء و طالبات کو درس و تدریس کے سیاق و اسباق پڑھائے جس کے نتیجے میں نہ صرف کامرس فیلڈ بلکہ زندگی کے ہر شعبہ جات میں میرے اور میرے ادارے کے کامیاب شاگرد آپ کو اپنی کامیابی اور بڑی منزل کے مسافر ملے گے ۔

میں نے اپنے ہر لیکچر کے دوران بلاتفریق و تمہید پڑھایا بیشک اس میرے شاگرد کا تعلق شہر سے هو یا کسی دیہات سے ۔میرے ماضی کے شاگرد اور تابعدار شاگردوں میں سے فیاض حیدر جعفری آڈٹ اکاؤنٹس افیسر پاک آرمی اسلام آباد فرام پیرکوٹ سدهانہ،میاں شاہد علی زرگر فرام پیرکوٹ سدهانہ جو اس وقت براعظم ایشیاء کا ملٹی نیشنل کمپنی ہونڈا کا آڈٹ افیسر ھے ، مسرت ریاض جعفری سوشل ایکٹیوسٹ اینڈ کالم نگار پرنٹ میڈیا فرام پیرکوٹ سدهانہ ویسے اگر بات کروں تو پاکستان کی قابلیت کی دھرتی میں پیرکوٹ سدهانہ کے لوگوں کا ایک الگ مقام اور نام ھے ،چوہدری زوہیب صادق جس نے انگلش مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں ہر سال ٹاپ کیا-

پنجاب بھر میں ،عابد علی المعروف کرنل عابد جو نک نيم تھا باہو سلطان والے اور اس کے بعد صابر علی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹس اور ہزاروں سٹوڈنٹس علم جیسی نعمت سے فیض العلوم ھوئے ۔اس موقع پر مہر اشفاق احمد ہرل پرنسپل کے علاوہ دیگر لیکچرر اینڈ پروفیسر صاحبان میں چوہدری اعجاز احمد ،شیخ حسنین ،غلام شبیر بھٹہ ،عرفان مگسی ،راؤ عمران خالد ،بریر حسین اور تمام معزز کولیگز اس پر مسرت ایونٹ پر موجود تھے . . . .

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +