شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) رکن صوبائی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس قریشی کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قائم بھروانہ آمد، شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، قائم بھروانہ کو مثالی گاؤں سمیت بنیادی ہیلتھ سینٹر کا قیام اور دیگر کروڑوں روپے فنڈ قائم بھروانہ کی عوام کے لیے ترجیحاتی منصوبے یہاں کی عوام سے محبت کا اظہار ہے ،رپورٹ چوہدری شہباز جٹ

شورکوٹ کے نواحی علاقہ قائم بھروانہ میں حلقہ پی پی 128 کے رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس شاہ قریشی، چودھری شہباز جٹ، سید غضنفر عباس شاہ وقاص بشیر وکی ملک ثقلین اور دیگر معززین کی دعوت پر عوامی رابطہ دورے پر پہنچے۔

دورے کے دوران انہوں نے مقامی شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل، ضروریات اور علاقے کو درپیش مختلف چیلنجز کے بارے میں تفصیلی آگاہی حاصل کی۔

اس موقع پر کرنل (ر) غضنفر عباس شاہ قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائم بھروانہ کے عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے مستقل حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جبکہ مزید فنڈز کے حصول کے لیے بھی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سیوریج نظام کی بہتری، صاف پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر اور معیاری سہولیات میسر آ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کا مشن خلوص، دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ جاری رہے گا۔

دورے کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے خصوصی توجہ دینے پر مخدوم گروپ اور کرنل (ر) غضنفر عباس شاہ قریشی کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ قائم بھروانہ میں ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع ہوگا اور عوامی فلاح کے اقدامات پہلے سے زیادہ تیزی کے ساتھ جاری رہیں گے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +