*جھنگ / پولیس مقابلہ*
تھانہ صدر پولیس کی بڑی کارروائی، خطرناک کریمنلز کے خلاف کامیاب ریڈ
مخبر کی اطلاع پر قادرپور کے علاقہ موضع بنڈی سیالاں والا میں پولیس کا اچانک چھاپہ
ریڈ کی قیادت ایس ایچ او تھانہ صدر فیصل رزاق کاہلوں نے کی
ریڈ کے دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا
زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، جسکی شناخت جانی نون کے نام سے ہوئی
پولیس نے کارروائی کے دوران تین ملزمان نعیم۔ توفیق اور عمر دراز کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان فرار
حفیظ اور عامر رمانہ نامی خطرناک کریمنلز پر ریڈ کیا گیا، جو ڈکیتی ،رابری، پولیس مقابلے اور دیگر سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب ملزمان ہیں،
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر شواہد بھی تحویل میں لے لئے ہیں۔
فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے،
فرار ملزمان کو انکے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، ڈی پی او ساجد حسین
شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او ساجد حسین,, رپورٹ غلام اللہ فاروقی