جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) جھنگ سرگودھا روڈ پر قطب اعوان پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر، دو نوجوان موقع پر جان بحق، ٹرک ڈرائیور فرار ،حادثے کا شکار مرحومین کی جیبیں خالی کر لی گئیں

25 جون 2026
ٹریفک حادثہ

جھنگ :ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق
مورخہ 25 جون 2026 کو ریسکیو کنٹرول روم جھنگ کو اطلاع موصول ہوئی کہ سرگودھا روڈ، قطب اعوان پمپ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس کو روانہ کیا اور پولیس کو بھی اطلاع فراہم کی گئی۔
ریسکیو ٹیم نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کی، تاہم دونوں موٹر سائیکل سوار شدید چوٹوں کے باعث موقع پر جاں بحق ہو چکے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کی نگرانی میں آر ایچ سی شاہ جیوانہ منتقل کر دیا۔
حادثے میں 26 سالہ محمد نوید ولد بشیر احمد اور 20 سالہ سید عبدالرحمن ولد سید خادم حسین شاہ جاں بحق ہوئے۔

تیز رفتاری، لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔ احتیاط سے ڈرائیونگ کریں اور اپنی و دوسروں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

جھنگ: قطب اعوان سرگودھا روڈ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دو افراد جاں بحق، ریسکیو 1122

جھنگ: حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری ایمبولینس روانہ کر دی، ریسکیو 1122

جھنگ: ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار، پولیس کو اطلاع دے دی گئی، ریسکیو 1122

جھنگ: ریسکیو ایمبولینس جائے حادثہ کی طرف روانہ، ریسکیو 1122
جھنگ: جان بحق ہونے والوں کی جیبوں میں جو کچھ تھا وہ بھی نکال لیاگیا،

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +