جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ضلع جھنگ میں یوم عاشورہ کے موقع پر مثالی سیکورٹی، بہترین انتظامات اور موثر مانیٹرنگ پر ڈی پی او جھنگ ،ڈپٹی کمشنر جھنگ کو سیاسی و سماجی، تجارتی، مزہبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے جبکہ ڈی پی او ساجد حسین کی پولیس فورس، پاک فوج، رینجرز، تمام متعلقہ اداروں، ممبران امن کمیٹی اور علمائے کرام کو خراجِ تحسین پیش کی ہے

جھنگ میں یومِ عاشور کے تمام مرکزی جلوس پرامن اور بحفاظت اختتام پذیر ہو گئے

ڈی پی او ساجد حسین کی پولیس فورس، پاک فوج، رینجرز، تمام متعلقہ اداروں، ممبران امن کمیٹی اور علمائے کرام کو خراجِ تحسین

ضلع جھنگ میں یومِ عاشور کے تمام مرکزی جلوس انتہائی پرامن ماحول میں بحفاظت اپنے اختتام کو پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، پاک فوج اور رینجرز کے افسران کے ہمراہ ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے اور مختلف جلوسوں کا دورہ کر کے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کا مورال بلند کرتے رہے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے یومِ عاشور کے پرامن انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جھنگ کے عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ جھنگ امن، بھائی چارے، مذہبی رواداری اور باہمی احترام کا علمبردار شہر ہے۔انہوں نے شدید گرمی اور حبس کے باوجود جانفشانی، احساسِ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دینے پر پولیس افسران و جوانوں کو بھرپور شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، لگن اور قربانی قابلِ تحسین اور مبارکباد کی مستحق ہے۔

ڈی پی او نے پاک فوج، رینجرز، ستھرا پنجاب پروگرام کی ٹیموں، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، میڈیا اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاروں کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا کامیاب قیام تمام اداروں کی مثالی ہم آہنگی، مربوط حکمتِ عملی اور مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ممبران امن کمیٹی، علمائے کرام، منتظمینِ جلوس و مجالس، رضاکاروں اور شہریوں کے بھرپور تعاون نے ضلع جھنگ میں یومِ عاشور کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس پر تمام خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

، ضلع بھر کی سیاسی و سماجی ،تجارتی اور مزہبی شخصیات کی جانب سے ڈی پی او جھنگ ملک ساجد کھوکھر کو خراجِ تحسین
ضلع جھنگ کی صحافی برادری نے یومِ عاشورہ کے موقع پر ضلع بھر میں مثالی سکیورٹی، بہترین انتظامات اور مؤثر مانیٹرنگ پر ڈی پی او جھنگ ملک ساجد کھوکھر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صحافی برادری کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے حساس ایام میں ڈی پی او جھنگ نے نہ صرف تمام جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا بلکہ پولیس افسران اور جوانوں کی مؤثر نگرانی کے ذریعے امن و امان کی فضا برقرار رکھی۔ ان کی قیادت میں پولیس نے اپنی ذمہ داریاں انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں، جس سے عوام نے خود کو محفوظ محسوس کیا۔

صحافی برادری کے مطابق ملک ساجد کھوکھر ضلع جھنگ کے ان چند پولیس افسران میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران عوام دوست اقدامات کیے۔ انہوں نے اپنا ذاتی رابطہ نمبر عوام کے ساتھ شیئر کیا اور واضح پیغام دیا کہ “عوام کے لیے میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں، کسی بھی مسئلے کی صورت میں بلا جھجھک رابطہ کریں۔”

صحافی برادری نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری رسائی، کھلے دروازوں کی پالیسی اور مؤثر پولیسنگ نے عوام کا اعتماد بحال کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈی پی او جھنگ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔

آخر میں صحافی برادری نے ڈی پی او جھنگ، تمام پولیس افسران اور جوانوں کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +