حویلی بہادر شاہ (شیخ غلام مصطفیٰ ): سٹی پریس کلب حویلی بہادر شاہ کے وفد نے انچارج پیٹرولنگ پولیس مھر اسلم اسسٹنٹ سب انسپکٹر حویلی بہادر شاہ اور انچارج ریسکیو 1122 سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی مسائل، عوامی فلاح، ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل، روڈ سیفٹی، حادثات کی روک تھام اور ہنگامی صورتحال میں عوام کو بروقت امداد کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

حویلی بہادر شاہ: سٹی پریس کلب کے وفد کی پیٹرولنگ پولیس اور ریسکیو 1122 حکام سے ملاقات، روڈ سیفٹی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

حویلی بہادر شاہ (شیخ غلام مصطفیٰ ): سٹی پریس کلب حویلی بہادر شاہ کے وفد نے انچارج پیٹرولنگ پولیس مھر اسلم اسسٹنٹ سب انسپکٹر حویلی بہادر شاہ اور انچارج ریسکیو 1122 سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی مسائل، عوامی فلاح، ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل، روڈ سیفٹی، حادثات کی روک تھام اور ہنگامی صورتحال میں عوام کو بروقت امداد کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے اس موقع پر کہا کہ معاشرے میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور شہریوں کو محفوظ سفر کی ترغیب دینے میں میڈیا، پیٹرولنگ پولیس اور ریسکیو 1122 کا باہمی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ عوام میں روڈ سیفٹی کے اصولوں سے آگاہی پیدا کرکے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

انچارج پیٹرولنگ پولیس نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ دورانِ سفر رفتار کی حد، ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ اور دیگر حفاظتی اصولوں پر عمل کرکے حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

انچارج ریسکیو 1122 نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے تیار ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری بلا تاخیر 1122 پر رابطہ کریں۔ انہوں نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے میڈیا کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مشترکہ آگاہی مہمات چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے اختتام پر سٹی پریس کلب حویلی بہادر شاہ کے وفد نے دونوں اداروں کی خدمات کو سراہا، جبکہ فریقین نے عوامی مفاد، روڈ سیفٹی کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +